• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کو فی الفور جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے ،پیپلزپارٹی

اسلام آباد ( وقائع نگار )پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف زرداری کو فی الفور جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے ،آصفہ بھٹو کو والد سے ملنے سے روکنا توہین عدالت،انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سابق صدرکو وہیل چیئر پر ہسپتال سے چوری چھپے جیل منتقل کیا گیا،جیل میں آصف زرداری کو تکلیف پہنچانے کے لئے انکو بنیادی سہولیات نہیں دی جارہیں، نیئر بخاری نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو والد سے ملنے سے روکنا نہ صرف توہین عدالت ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت عدالت کی اجازت کے باوجود ایک بیٹی کو اپنے بیمار والدکی تیمارداری سے روکا گیا،تفصیلات کے مطابق سینیٹر شری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری کی دل کی شریانیں بند ہیں، ان کی حالیہ میڈیکل رپورٹس ابھی تک نہیں دی گئیں، نیب کے میڈیکل بورڈ نے خود آصف زرداری کی صحت کو قابل تشویش قرار دیاہے ، حکومت کا رویہ آصف زرداری اورپیپلزپارٹی کے حوصلے کو نہیں توڑ سکتا ہے،نیئر بخاری نے کہاکہ ملک میں عملی طور پر آمریت نافذ کر دی گئی ہے، کٹھ پتلی حکومت آئینی اور انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ توہین آمیز سلوک کٹھ پتلی پر قرض رہے گا اور یہ قرض انہیں چکانا ہی پڑے گا،انہوں نے کہا کہ جس انداز میں آصف زرداری کو ہسپتال سے واپس جیل بھیج دیا گیا سے ظاہر ہوتا ہے کہ کٹھ پتلی نیازی حکومت کے دل میں کھوٹ ہے اور وہ سابق صدر کی زندگی سے کھیل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت کا طرز عمل اس بات کی گواہی ہے کہ اس نے سیاسی انتقام کے ذریعے سیاسی مخالفین کو دبانے اور خاموش کرانے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔
تازہ ترین