• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ،راولپنڈی میں بھی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے پیش نظرموبائل سروس معطل کرنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کر دی گئی ہے،راولپنڈی میں سکیورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی راول آصف مسعود اور متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سیکورٹی کا جو ماسٹر اور فول پروف پلان بنایا ہے اس پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے ہرایس او پی پر عمل در آمد ہو گا ۔ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہو گی ،سیکورٹی ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال نہیں ہو گا ،کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کوئی سرگرمی نہیں کر سکیں گے۔
تازہ ترین