• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے خیرخواہ رقم دینے کو تیار، ن لیگ بھی یہی کرے،شیخ رشید

لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری نہیں چاہ رہے لیکن پی پی پی کے خیر خواہ رقم دینے کو تیار ہیں ن لیگ کو بھی یہی راستے اختیار کرنا چاہیے۔مرکز میں مسلم لیگ ن ٹو بننے جا رہی ہے تاہم اس کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جب تک میں زندہ ہوںسمجھوتہ و تھر ٹرین نہیں چلے گی،وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت این آراو نہیں دے گا،مسلم لیگ ن بھی کچھ دینے پر تیار ہو جائے تو بات بن سکتی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہ ہم تیار نہیں ہیں مگر تیاری کا بیان دینے کے لئے فوج نے مجھے رکھا ہوا ہے اور میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر بھارت کشمیر کی طرف بڑھے گا تو ہم نے سمارٹ بم بنائے ہوئے ہیں،ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے،چھوٹی گولی بھی ہے اور بڑی گولی بھی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف سے کہا ہے کہ پونچھ راولہ کوٹ بس کیوں کھولی ہے، لوگوں کے جذبات متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہاں ہمارے 65 پاکستانی تھے جنہیں لانا ضروری تھا، سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ٹرین جب تک میں زندہ ہوں نہیں چلے گی۔

تازہ ترین