ملتان( سٹاف رپورٹر)پی ایم اےملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری سے ملاقات کی۔ وفد نے 9مطالبات پیش کئے۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ادویات کی کمی کا مسئلہ ایک ماہ میں ختم کردیں گے۔