ملتان(سٹاف رپورٹر) آصف زرداری رہائی کمیٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر زکی رپورٹ کے باوجودآصف زرداری کی ہسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف پرانا شجاع آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ظفر اقبال اعوان ،نذیر کاٹھیا ،جمیل بھٹی نے کی ،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جیل ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال منتقلی کے بعد انہیں دوبارہ جیل بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے، اسی طرح فریال تالپور کو بھی امراض لاحق ہونے کے باوجود علاج کے بجائے جیل میں قید ہیں ، ان کے خاندان اور کارکنوں کے لئے باعث تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت آصف زرداری اور فریال تالپور کےعلاج معالجہ کا خیال رکھے بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔