• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ملتان شہر آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چھوٹا گھر انہ خوشحال خاندان کی ضمانت ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس وقت پنجاب کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.1فیصد ہے۔ اگر اسی رفتار سے آبادی میں اضافہ ہوتا رہا تو ملک کی آبادی 30سال بعد د گنی ہوجائےگی ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر حسن اقبال نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ1972میں ملتان کی آبادی میں اضافے کی شرح 3.72فیصد تھی۔1981میں آبادی میں اضافے کی شرح 3 فیصد پر تھی 1998میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.64فیصد تھی جبکہ محکمہ بہبود آباد ی کی کوششوں سے 2017میں ملتان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.23فیصد تھی ۔آئندہ چند برسوں میں ملکی آبادی کی شرح کو 1.1فیصد پر لانے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔پنجاب میں ملتان شہر آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے۔ محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے آبادی میں کمی کے لئے بڑے پیمانے پر نئے پروگرام لانچ کئے گئے ہیں۔محکمہ بہبود آباد ی کی جانب سےگھر گھر آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے جس کے نتائج آنےمیں کچھ وقت لگے گا ۔
تازہ ترین