ملتان میں گھریلو تنازع پر بہو نے سسر اور خود کو آگ لگالی جس کے بعد دونوں نشتر اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔
ملتان کے تھانہ شاہ شمس کی حدود میں جھلسنے والی بہو اور سسر نشتر اسپتال میں دم توڑگئے، پولیس کے مطابق چند روز قبل گھریلو تنازع پرنسرین بی بی نےتیل چھڑک کر مبینہ طورپر سسرکو آگ لگا دی تھی ۔
پولیس کے مطابق سسر کےجھلسنےکے بعد نسرین نے مبینہ طور پر خود کو بھی آگ لگا لی تھی ، ریسکیو 1122 نے دونوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا ۔
اسپتال میں دوران علاج آج دونوں انتقال کر گئے، قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔