• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرولوجی لیب فعال ،کوئٹہ میں کانگو کے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ ہسپتال میں وائرولوجی لیب فعال ہوگئی ہےجہاں پر کانگو پی سی آر ٹیسٹ مفت کیاجارہاہے کانگو کے مریضوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،کانگو کے مریضوں کی تمام تر ادویات مفت فراہم کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور صوبائی سیکرٹری صحت کی خصوصی ہدایت اور دلچسپی سے وائرولوجی لیب فعال ہوگئی ہے جہاں کانگو پی سی آر ٹیسٹ مفت کیاجارہاہے اس سے قبل یہ ٹیسٹ اسلام آباد اور کراچی میں کرانے کیلئے بھیجے جاتے تھے اور دو ہفتے انتظار کرناپڑتاتھا، ایک ٹیسٹ کی فیس 15 سوہےلیکن اب یہ ٹیسٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں مفت کیاجاتاہے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کانگوکے خاتمے کیلئےعوامی آگہی مہم بھی شروع کردیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرسکے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزیر صحت اور صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے محکمہ صحت میں اصلاحات لائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین