کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے پیر کو بھی کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کی معزز بینچ نے سماعت کے دوران کئی کیسز نمٹائے واضح رہے کہ فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس محمد نورمسکانزئی اور جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ 6 ستمبر تک کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریگا۔