پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ،ایک ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوا ہے۔
اب تک سب سے زیادہ راولپنڈی میں 629 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں رواں برس 683 اور ملک بھر میں979 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔