• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹی وی، ریڈیو اور فلم کے معروف گلوکار حبیب ولی محمد کے انتقال کو 5 سال بیت گئے ہیں تاہم ان کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

حبیب ولی محمد کو بچپن سے ہی موسیقی بالخصوص قوالی سے گہرا لگاؤ تھا، امریکی یونیورسٹی سے ایم بی  اے کی ڈگری لینے کے بعد بھی ان کا موسیقی سے تعلق ساری زندگی رہا۔

انہوں نے کلاسیکل موسیقی کی تربیت استاد لطافت حسین سے حاصل کی۔

حبیب ولی محمد کو غزل کی گائیگی پر بھی عبور حاصل تھا۔ غالب، بہادر شاہ ظفر، پروین شاکر اور استاد قمر جلالوی سمیت دیگر شاعروں کے کلام گائے۔

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال کو فن کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

تقسیم ہند کے بعد حبیب ولی محمد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے، انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی پر فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد موسیقار نثار بزمی کی فلموں کے لئے گیت ریکارڈ کروائے۔

فنی خدما ت پرحبیب ولی محمد کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، حبیب ولی محمد نے عام گائیگی سمیت ملی نغمے بھی گائے جو طویل عرصہ سے علالت کے بعد 3 ستمبر 2014 کو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین