اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سلطنت عمان کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال نصیر نے ملاقات کی۔
عمان کی مجلس شوری کے 10رکنی وفد نے خالد بن ہلال نصیر کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
اسد قیصر اور خالد بن ہلال نصیرنے وفود کی سطح پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عمانی وفد اور اسپیکر قومی اسد قیصر نے یاد گاری پودا بھی لگایا۔