اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں سہولتیں نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری کو لکھے گئے خط کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،عدالت نے جیل حکام سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کون کون سی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت کے حکم پر بھی بیٹر کلاس فراہم نہیں کی جا رہی۔