• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی عدالتی فیصلے کیخلاف قیمتی اراضی پرتجاوزات کی کوشش

اسلام آباد(فخر درانی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مئی 2019کے دوسرے ہفتے میں کینٹ ایریا میں واقع ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی پر ایک بار پھرتجاوزات قائم کرنیکی کوشش کی ہے،یہ زمین یہاں فلیش مین ہوٹل چلانے والی پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ملکیت ہے،کینٹ بورڈ انتظامیہ نے رابطہ کرنے پردعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے کسی زمین پرتجاوزات قائم نہیں کی ہیں،تاہم نیوز کو دستیاب دستاویزات کینٹ بورڈ انتظامیہ کے دعووں کی نفی کرتے ہیں،سٹیشن ہیڈ کوارٹر10کور راولپنڈی کے ایک آفیشل لیٹرکے مطابق منڈی بہائوالدین کے ایک ٹھیکیدار سید جمیل عباس کو اس خالی اراضی پر خاردار تار لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،اس خط کے بعد ٹھیکیدار نے کنٹونمنٹ بورڈ کے احکامات پر ہوٹل کی اراضی کے ایک فٹ باہر خاردار تار لگا دی،ہوٹل کی بینک روڈ راولپنڈی کینٹ میں 18کنال 6مرلہ اراضی ہے،جسکی مالیت اربوں میں ہے لیکن تار لگانے کی وجہ سے اس میں داخلے کا راستہ بند ہو گیا ہے۔
تازہ ترین