کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاونڈ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خودکش جیکٹ پہنی خاتون بھی شامل ہے۔
دہشت گرد نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیزمواد سے اُڑالیا، کارروائی میں پانچ پولیس اہل کار زخمی ہوئے، کمپاؤنڈ کو کلیئر کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔