آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن میں راجر فیڈرر کو اپ سیٹ کا سامنا

فیڈرر، گریگر ڈیمی ٹروف سے ہار گئے 




یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں  ٹینس کے اس سال کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں بلغاریہ کےگریگر ڈیمی ٹروف نے سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ہرا کر ہر کسی کو حیران کر دیا۔

امریکا کے شہر نیویار ک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر میگا ایونٹ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ریکارڈ 20گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر کا مقابلہ غیر معروف بلغارین ٹینس کھلاڑی گریگر ڈیمی ٹروف سے ہوا۔

راجر فیڈرر نے حریف رینک 78کے گریگر ڈیمی ٹروف کےخلاف پہلا سیٹ میں 6-3سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں انہیں شکست ہوگئی۔

آخری دونوں سیٹ بلغارین کھلاڑی نے جیت کر عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو اپ سیٹ کردیا۔

میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے اپ سیٹ پر شائقین ٹینس سوشل میڈیا پر راجر فیڈرر کی شکست پر افسردہ دکھائی دے رہے ہیں ۔

گوگل ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر ورلڈ وائیڈ ٹرینڈز میں بھی فیڈرر کا نام سر فہرست ہے جس کے ذریعے فیڈرر کے مداح بڑے اپ سیٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔










کھیلوں کی خبریں سے مزید