• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

مریم نواز اور یوسف عباس شوگرملزکیس میں لاہور کی نیب عدالت میں پیش ہوئے ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، ان کے ایسوسی ایٹ وکیل نے دلائل کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پارٹی عہدے سے نااہلیت سے متعلق تفصیلی دلائل دیں۔

منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت پراحتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تازہ ترین