• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی سلیکشن کمیٹی ختم، چھ کوچزمصباح کی مدد کرینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ روایتی سلیکشن کمیٹی ختم ہوچکی اب چھ کوچزمصباح الحق کی مدد کرینگے،مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کوچنگ کا موقع ملا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے سابق کپتان مصباح الحق تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمقرر کر دیئے گئے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح الحق کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی سے اعلان کررہےہیں کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹربنایا گیا ہے،چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ کا کردار بہت اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایک ہی شخص سے جواب طلبی ہو اور وہ اس ہی کا احتساب ہو۔

وسیم خان نے کہا کہ ماضی میں کسی پر ذمہ داری ڈالنا مشکل ہوتا تھا، چھ فرسٹ کلاس کوچز مصباح الحق کے ساتھ بطور سلیکٹر کام کریں گے، ماضی کی طرح اب کوئی الگ سے سلیکشن کمیٹی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہمصباح الحق کو پی ایس ایل میں کوچنگ کی اجازت ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نےمجھ پراعتماد کیا،نئی ذمہ داریاں میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔کوشش ہوگی کہ پوری ذمہ داری اورتوانائی سےپاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیےکام ہو،میرےپورے کیریئرمیں جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کوچ میری کوشش ہوگی کہ میرےپاس اٹیکنگ ٹیم ہو، کپتان سے متعلق چیئرمین پی سی بی سے مشاورت کےبعد فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی میچ میں کونسے گیارہ کھلاڑی کھیلیں گےیہ اختیارکپتان کوملنا چاہیے۔

مصباح الحق نے وقار یونس کے حوالے سے سوال میں کہا کہ وقاریونس کےساتھ بہت کام کیا ہے،ہم دونوں ایک دوسرے کواچھی طرح جانتےہیں، ڈائریکشن ہیڈ کوچ دیتا ہے،ہمیں اپنےاپنے حدود کاپتہ ہے۔

صحافیوں کی جانب سے تنخواہ کےسوال پرمصباح الحق نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ہی ایف بی آر کا چھاپہ پڑجانا ہے۔

تازہ ترین