• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کے پیسے معاف کیےان کی فہرست جاری کریں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیرِ اعظم عمران خان سے  مطالبہ کیا ہے کہ عمران صاحب جن ٹیکس چوروں کے 300ارب معاف کیےان کی فہرست جاری کریں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ تین رات پہلےٹیکس چوروں کو 300ارب معاف کرتےہیں پھرعوام کو بے وقوف بنانےکے لیے نوٹس لیتےہیں، عمران صاحب اپنی چوری چھپانے کیلئے پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس میں کسی جگہ نہیں لکھا کہ ٹیکس چوروں کا کوئی فارنزک آڈٹ ہوگا، عوام کے  لئے حج اور میٹرو پر سبسڈی ختم اور ٹیکس چوروں کا انعام 300 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین