• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مردم شماری کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، جلال محمود شاہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے رہنما جلال محمود شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بہانوں کی بجائے 25 مارچ کے مشترکہ مفادات کو نسل(CCI) کے اجلاس میں مرد م شماری کرانے کی تاریخ کا اعلان کرے،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اعلان نہ ہوا تو تحریک چلائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہون نے جمعرات کو حیدر منزل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آدم شماری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سندھ آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ’اپنی گنتی کرائو سندھ بچائو‘ کے نعرے تلے سارے رہنما سندھ میں عوامی بیداری مہم کے سلسلے میں صوبے کے 14اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشھرہ فیروز، نوابشاہ، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو، قمبر۔شہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کا دورہ مکمل کرچکے ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر وزیراعظم نے کوئی بھی جواز بنا کر مردم شماری غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی تو ہم سمجھیں گے کہ سندھ اور وفاقی حکومتیں متفق ہیں اور وزیراعظم وفاق میں قومی وحدتوںکی نمائندگی کرنے کے بجائے فقط ایک صوبے پنجاب کے مفادات کی نگرانی کر ر ہے ہیں ۔ ایسے صورتحال میں سندھ آدمشماری مانیٹرنگ کمیٹی دونوںحکومتوں کے خلاف تحریک چلانے کا راستہ اختیار کر سکتی ہے۔
تازہ ترین