کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں جاری قومی سنیئر ہاکی کیمپ میں پی ایچ ایف نے گول کیپر مظہر عباس سمیت چار سنیئر کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا ہے۔ عمر بھٹہ، تصور عباس اور اعجاز احمد نے بھی کیمپ جوائن کرلیا ہے، امکان ہے کہ رضوان سنیئر کو کیمپ میں شامل کیا جائیگا ۔