• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ماہ میں جرائم کی شرح کم ، ریکوری بڑھ گئی، راولپنڈی پولیس کادعویٰ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے گزشتہ3ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں کمی اور ریکوری کی شرح بڑھنے کادعویٰ کیاہے ۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزکے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی تعیناتی کے پہلے3ماہ جون ،جولائی اور اگست میں جرائم کی شرح کم جبکہ وارداتوں میں ریکوری کی شرح بڑھ گئی،سال رواں کے ان 3مہینوں میں ڈکیتی کی3وارداتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ سال ان 3مہینوں میں 16وارداتیں ہوئی تھیں،سال رواں کے اس دورانیہ میں رابری کی196وارداتیں ہوئیں جن میں33لاکھ24ہزار 230روپے کی ریکوری ہوئی جبکہ گزشتہ سال ہونے والی197وارداتوں میں ریکوری2لاکھ 54ہزار5سو روپے تھی،سال رواں کے ان3 مہینوں میں نقب زنی کی117وارداتیں ہوئیں جن میں66لاکھ74ہزارروپے کی ریکوری ہوئی جبکہ گزشتہ سال نقب زنی کی138وارداتوں میں 15لاکھ2ہزار روپے کی ریکوری ہوئی،سرقہ بالجبر کی23وارداتوں میں44ہزار5سو روپے کی ریکوری ہوئی جبکہ گزشتہ سال 24وارداتوں میں ریکوری زیرو تھی،سرقہ موٹر سائیکل کی سال رواں کے ان 3مہینوں میں 279وارداتیں ہوئیں جن میں41موٹر سائیکل بر آمد ہوئے ،جبکہ گزشتہ سال اس دورانیہ میں 286موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جن میں27موٹر سائیکل بر آمد ہوئیں،کار چوری کی172وارداتیں ہوئیں جن میں25کاریں بر آمد ہوئیں جبکہ سال گزشتہ کے ان3مہینوں میں 209وارداتیں ہوئیں جن میں بر آمدگی 5تھی،وہیکل چھینے جانے کی 29وارداتیں ہوئیں جن میں 3بر آمد ہوئیں جبکہ گزشتہ سال 48وارداتیں ہوئیں جن میں بر آمدگی 2تھی،دیگر وہیکل میں سال رواں کے اس دورانیہ میں 43وارداتیں ہوئیں جن میں11کی بر آمدگی ہوئی جبکہ گزشتہ سال 55وارداتیں ہوئیں جن میں بر آمدگی3 تھی۔ سی پی او فیصل رانا نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس اسی سپرٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے جرائم کا خاتمہ کرنے میں لگی رہے گی۔
تازہ ترین