کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جناح ٹائون میں کارروائی، مختلف ریسٹورینٹس اور بیکریز کو زائدالمیعاد و غیر معیاری اشیاء کی موجودگی وفروخت پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے جناح ٹائون میں گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کے مراکز میں اشیاء خوردونوش کی تیاری کے عمل، اشیاء کی کوالٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران واؤ بیکری(WOW BAKERY) کو زائدالمیعاد و غیر معیاری اشیاء کی موجودگی وفروخت پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ذائقہ ریسٹورنٹ سمیت متعدد کووارننگ نوٹسز اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔