• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور عورت سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسی) سی ٹی ڈی نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مشرقی بائی پاس پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو خود کش حملہ آور بہن بھائی سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کوئٹہ، خودکش حملہ آور عورت سمیت 6 دہشت گرد ہلاک


دستی بم کے حملے میں ایک اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے۔ ٹھکانے سے دو خود کش جیکٹس ٗ دھماکہ خیز مواد ٗ اسلحہ ٗ ڈیٹونیٹرز موبائل فونز اور دیگر دستاویزات برآمد کر لئے گئے، مارے جانے والے دہشت گردکوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ میکانگی روڈ لیاقت بازار میں پولیس گاڑی پر مشن روڈ جوتوں کی مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد مشرقی بائی پاس پر ایک مکان میں موجود ہیں جنہوں نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے منگل اور بدھ کی شب مشرقی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لے لیا سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی مکان میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم حملے کئے ۔

تازہ ترین