• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئردیرمیں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ،1اہلکارشہید

لوئردیر(نمائندہ جنگ)لوئردیرکے علاقہ لاجبوک بیاری میں پولیس وین پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں 1اہلکارشہیدجبکہ 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گاڑی کو ندی میں ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں ہونے والےزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کیاگیا،ذرائع کے مطابق پولیس وین علاقے میں معمول کے مطابق گشت پر تھی ، واقعہ کے بعدعلاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین