کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں سلنڈر پھٹنے سےہوا، دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے ہی تھے کہ دوسرا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکوں کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔