کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر ندی سے 4روز پرانی ڈوبی لاش ملی ،سرجانی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی سے متصل ٹینٹری ملیر ندی سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق لاش4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے، پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے فنگر اسکین نہیں ہو سکا ، لاش تلاش ورثائ سردخانے میں رکھوادی ہے،دریں اثنا سرجانی ٹان کے علاقے سیکٹر 4/K کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر سے موٹر سائیکل سوار 27 سالہ عمران فرید زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔