• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرتھر کے مشورے کے بعد مصباح کو ہیڈ کوچ بنایا گیا، راشد لطیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کے مشورے کے بعد مصباح الحق کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔ جمعرات کو ایک ٹی وی کو انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ کراچی کنگز میں مکی آرتھر کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، وہ اس تصور کے حامی تھے کہ ہیڈکوچ کو ہی سلیکشن کا اختیار ملنے سے مسائل میں کمی ہوسکتی ہے۔ مصباح الحق کے کندھوں پر اب دہری اور بھاری ذمہ داریاں ہیں،ان کو ٹیلنٹ کی تلاش کیساتھ تینوں فارمیٹ کی قومی ٹیموں کیلیے موزوں کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کرنا ہوگا۔

تازہ ترین