• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا یو ایس ایس ابراہام لنکن پر کروز میزائلوں سے حملہ

ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہام لنکن پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے دشمن کیخلاف 91 ویں لہر میں یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی ایران نے میزائل حملے کیے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، ایرانی میزائل بلا رکاوٹ اہداف پر گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔

ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا۔ آبنائے ہرمز کا دفاع کرتے ہوئے کیے گئے اس اقدام کی ویڈیو روسی میڈیا نے ویڈیو جاری کردی۔

علاوہ ازیں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بھی ڈورنز سے حملہ کیا گیا، بحرین میں ایمازون کی کلاوڈ فیسلیٹی بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کمیں گاہوں پر حملوں میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا امریکا اور اسرائیل اب ماضی سے کہیں زیادہ سخت حملوں کے لیے تیار رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید