• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب انکوائریوں میں تاخیر، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے14 برس سے زیر التوا انکوائریز 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نیب کی کارکردگی پر برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس نے کہا کیا نیب اپنی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ اس طرح تو کام نہیں چلے گا۔ ہم چیئرمین نیب کو ہی سمن جاری کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے لگتا ہے نیب ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا انتظار کررہا ہے۔ ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم سے معاملہ ایف بی آر کو چلا جائے پھر سب کی موجاں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو نیب نے زیر التوا پرانی انکوائریز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق نیب سندھ میں14 سال سے اب تک155 انکوائریز زیر التوا ہیں۔

تازہ ترین