• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کو جیل میں بہتر سہولتوں کی درخواست پر فیصلہ 12ستمبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے سابق صدر آصف علی زرداری اورانکی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی، ریفرنس کی نقول کی کاپیاں ملزمان کو فراہم نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنیکی تاریخ مقرر نہ کی جا سکی ، آصف زرداری اور فریال تالپورکو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ، سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعدآصف زرداری اورفریال تالپورکو واپس جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبرتک ملتوی کر دی ، فاضل عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں بہتر سہولیات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 12 ستمبر کو سنایا جائیگا ۔

تازہ ترین