ملتان( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے کمشنر افتخار علی سہو نے ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری نے ملتان کا دورہ کیا اور تاریخی مقامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی جی نے کہاکہ ملتان کی تہذیب وثقافت عظیم ر و ا یا ت کی امین اور تا ر یخی ا ہمیت کی حا مل ہے ، قلعہ کہنہ قاسم ملتان کا مرکز ہے،اس کی تاریخی حیثیت بارے عوامی آگاہی کی ضرورت ہے، تاریخی حیثیت بحال کر کے ریونیو بڑھایا جا سکتا ہے،کمشنر نے بتایا کہ دمدمہ ،گھنٹہ گھر عمارت، فوڈ سٹریٹ کی تزئین و آرائش بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے، سٹیڈیم کے باہر سمال انڈسٹریز ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔