اسلام آباد (حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی کے حکم پر اسلام آباد‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ گوادر‘ لاہور میں 10سینئر عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان میں پاکستان کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسر شامل ہیں۔ مس صائمہ شہزاد پاکستان کسٹم سروس بنیادی پے سکیل 20 نے لاہور کے کلکٹر آف کسٹمز اپیل کا چارج دیکر فیصل آباد کی کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ 6ستمبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 2376سی ون 2019ء اس حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ ساجد نذیر ملک بنیادی سکیل 20ان لینڈ ریونیو سروس نے کمشنر ملتان ریجنل ٹیکس آفس کارپوریٹ زون کا چارج دیکر ایف بی آر میں چیف (PAC-DT)کی ذمہ داریاں 6ستمبر کی صبح سنبھالی ہیں۔ ڈاکٹر شاہ خان نے کمشنر کارپوریٹ زون آرٹی او کا عہدہ چھوڑ کر پشاور میں کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز کا چارج لیا ہے۔ صاحبزادہ عبدالمتین بنیادی سکیل 20 نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کا چارج دیکر کمشنر آئی آر زون ون ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔