اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس کا ایک اور انسپکٹر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا جس سے سروس سے ڈس مس کئے گئے افراد کی تعداد9ہو گئی ۔سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے انسپکٹر راجہ آصف کو ملازمت سے برخاست کیااس پرلگے ہوئے الزامات بھی محکمانہ انکوائری میں درست ثابت ہوئے۔گزشتہ روز سی پی او نے 8انسپکٹروں اورایک سب انسپکٹر کو محکمانہ انکوائریوں میں مختلف نوعیت کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔ادھر سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ جو پولیس آفیسر محکمہ میں رہ کر قانون شکنوں کے بالواسطہ یا بلا واسطہ سہولت کار بن جاتے ہیں ان کو ملازمت سے برخاست کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔