• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی مشن کی ناکامی پر فواد کا مودی کو مشورہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی سیٹیلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے وہ سیاست دان نہیں، خلانورد ہوں، انہوں نے کہا کہ جوکام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے 900 کروڑروپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے پوچھنا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول مجھے دھمکا رہے ہیں جیسے ان کےچاند مشن کو میں نے ناکام بنایا ہو، بھائی کیا ہم نےکہا تھا کہ 900 کروڑ لگاؤ ان نالائقوں پر؟ اب صبرکرو اور سونےکی کوشش کرو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جوکام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا کھلونا، اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔

بھارتی اسپیس مرکز سےمودی کےمایوس ہوکر چلےجانےپر فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افسوس میں یہ لمحہ دیکھ نہ سکا۔

واضح رہے کہ بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے جس کے بعد مودی شدید مایوس ہوکر خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے چلے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کےقطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔

بھارت کا یہ دوسرا خلائی مشن تھا جو 50 دن کے سفر کے بعد چاند کے قریب پہنچا تھا، اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جبکہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین