راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے اڈیالہ جیل میں آصفہ بھٹو زرداری ، خاندان کے افراد اور وکلاءنے ملاقات کی۔ ہفتہ کوملاقات کرنے والوں میں عائشہ تالپور،مجاہد، سہیل انور سیال اوران کے وکلاء شامل تھے۔ ملاقات کے بعد محترمہ فریال تالپور کے وکیل ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور کا پروڈیکشن آرڈر جاری کر چکی ہے اور قرارداد بھی پاس کر چکی ہے مگر سندھ کی منتخب اسمبلی کا آرڈر اور قرارداد کو نہ مان کر سندھ اسمبلی کی توہین کی جا رہی ہے۔