اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش اورافسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کی نالائقی کے وائرس نے پورے نظام کو پولیو زدہ کردیا ، ایک میں پولیو مریضوں کی تعداد 3سے 62اور تمام چلتے ہوئے کامیاب پروگرام تباہ ہو چکے ہیں،عمران صاحب میں نے کہا آپ کو بتا دوں کہ ایک سال میں پولیو کے مریضوں کی تعداد تین سے 62 ہو گئی ہے، شاید آپ نے ٹی وی نہ دیکھا ہو۔