• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انتظامیہ نے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی شروع کردی

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے اقدامات شروع کردیئے ۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے عوام ا لناس کو خبردار کیاہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن کو قانوناً جرم قرار دے دیا گیاہے جس پر ایک برس سے سات برس تک قید کی سزاءہو سکتی ہے ۔قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کردیاہے اور اس ضمن میں محکمہ مال و دیگر اداروں سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ۔ذرائع نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایاکہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے عوام سے بھی معاونت مانگ لی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے ۔ضلعی انتظامی افسران نے اے پی پی کو بتایاکہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاھم غلط معلومات کی فراہمی پر چھ ماہ سے پانچ برس تک قید کی سزاءہو سکتی ہے ۔حکام نے واضح کیاکہ ٹرسٹیز ،ماں ،باپ ،بیوی ،خاوند ،بھائی ،بہن یا بچوں کے نام جائز و قانونی ذرائع سے منتقل کی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بے نامی تصور نہیں ہو گی ۔
تازہ ترین