اسلام آباد(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نہتے کشمیریوں کی سیاسی ‘اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے "کشمیر سیل" کا دوسرا اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔