• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کو فی الفور رہا کیا جائے‘ ارباب افضل

پشاور (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما ارباب افضل اکبر حیات اور ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ جج وڈیو سکینڈل میں گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان کے بری ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں رہنا ظلم‘ زیادتی اور قانون و انصاف کا قتل ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علمی و ادبی اداروں سے فیض احمد فیض‘ غالب اور احمد فراز کی تصاویر ہٹا کر عمران نیازی نے اسی مذموم رویئے کا مظاہرہ کیا ہے جس کا فاشسٹ مودی مسلمانوں کی تہذیبی و تاریخی شناخت مٹانے کیلئے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں کررہا ہے۔ لندن میں آزادی اظہار کے لیکچر دیئے جاتے ہیں اور پاکستان میں فیض‘ غالب اور فراز کی تصاویر ہٹاوا دیتے ہیں۔ عوام سے روٹی‘ روزگار اور چھت چھیننے والے نااہل وزیراعظم اب قوم سے اس کی تہذیبی و تاریخی شناخت بھی چھیننے پر تل گئے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین