برٹش ایئرویز کے پائلٹوں نے تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کردی ہے جس کہ باعث ایئرلائن کو اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنی پڑ گئی ہیں۔
برطانو ی میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کے پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث ایئرلائن کو اپنی 100 فیصد پروازیں تمام برطانوی ایئرپورٹس سے منسوخ کرنی پڑی ہیں۔
مسافروں کو آج اور کل ایئر پورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ہڑتال سے 3 لاکھ مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہڑتال کے پہلے روز ایئرلائن نے اپنی تمام 1700 پروازیں منسوخ کر نے کا اعلان کیا۔
پائلٹوں نے ہڑتال کل بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال 27 ستمبر اور کرسمس کے موقع پر بھی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برٹش ایئرویز اور پائلٹوں کےدرمیان 9 ماہ سے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنازع جاری ہے۔