• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اولمپکس کوالیفائرز میں پاکستان کو ہالینڈ کے چیلنج کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کوالی فائنگ رائونڈ میں پاکستان کو ہالینڈ کے خلاف دو میچ کھیلنا ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا اور جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان کے میچ کیلئے 26 اور 27 اکتوبر کی تاریخیں دی گئی ہیں جس کیلئے ایمسٹرڈم کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم ہوم اینڈ اوے بنیاد پر اپنے دونوں میچ سخت حریف ہالینڈ کے خلاف ہالینڈ میں کھیلے گی۔  کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ ڈراز کے مطابق آسٹریلیا اور جرمنی مدمقابل ہوں گی۔ کینگروز اور جرمنی کے مقابلے جرمنی میں ہوں گے۔

تازہ ترین