• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن،مریم نواز کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کل بروز بدھ کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ، مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست تحریک انصاف کی رہنماءملیکہ بخاری نے دائر کر رکھی ہے۔
تازہ ترین