• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے۔حکمران آخری گولی اور آخری سانس کی بات کرتے ہیں مگر پہلا قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔اب حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ ذلت کی موت مرنا ہے یا جرا ت کے ساتھ کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے ۔مسئلہ کشمیر پر 72سال سے حکمران محض بیانات پر اکتفا کررہے ہیں۔آج تک مسئلہ کشمیر ہماری حکومتوں کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے حل طلب ہے۔موجودہ حکومت نے بھی اب تک آنیاں جانیاں کی ہیں، کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ۔حکمران ٹیپو سلطان کی مثالیں دیتے ہیں مگر ان کے نقش قدم پر چلنے کو تیار نہیں۔قوم چاہتی ہے کہ حکومت جرا ت کے ساتھ کشمیر یوں کا ساتھ دے۔ہمارا جینا اور مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ ہمارادشمن ایٹم بم سے نہیں جہاد سے ڈرتا ہے۔
تازہ ترین