• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؓنے میدان کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی،علماء

لاہور(نمائندہ جنگ )جمعیت علماءپاکستان کے زیراہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں دو روزہ شہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی ۔کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،مفتی تصدق حسین ،حافظ نصیر احمد نورانی،مولانا محمد سلیم اعوان ،رشید احمد رضوی ،مولانا نعیم احمد،مولانا ثاقب افضل،پروفیسر عابد رفیق،مولانا سرفراز احمد قادری اور دیگر علماءنے خطاب کیا۔علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین ؓنے میدان کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو درس دیا انہوں نے کہاکہ آج بھی امت مسلمہ کو بے شمار یزیدوں کا سامنہ ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمان عورتوں ،بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں کا کھلم کھلا قتل عام کررہا ہے وہاں مسلمانوں پر پانی ،اشیاءخوردو نوش اور ادویات بند کرکے ایک نئی کربلا برپا کی جارہی ہے36 روز سے جاری کرفیو میں انسانی تاریخ کا بہت بڑا المیہ رونما ہونے جارہا ہے ۔، مفتی تصدق حسین نے کہا کہ امام حسین نے 72 جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی آج ان کی یہ قربانی پوری اُمت کے لئے مشعل راہ ہے،حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہ یزید کے پیروکار ہر روز کربلا برپا کررہے ہیں مگر کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں۔
تازہ ترین