آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سٹی ٹریفک پولیس کا 10محرم کیلئے ڈائیورشن پلان جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس نے 10 محرم الحرام کے سلسلے میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے،10 محرم الحرام کو اندرون شہر ، ڈیرہ اڈہ سے بطرف بوہڑ گیٹ، چونگی نمبر 14 سے بطرف خونی برج، نواں شہر سے بطرف گھنٹہ گھر،چوک شاہ عباس سے پل شیدی لال، چوک شہیداں سے بطرف حرم گیٹ، دولت گیٹ سے خونی برج کی ٹریفک صبح سے ہی بند رہے گی،عوام متبادل راستےکے طور پر ڈیرہ اڈہ سے نوا ں شہر اور پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر ایک سے غوث الاعظم روڈ،چونگی نمبر 9 سے بوسن روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے،ڈبل پھاٹک سے بطرف وہاڑی چوک جانے والے حضرات پرانا شجاع آباد روڈ ، مظفر گڑھ روڈ سے بہاولپور بائی پاس اور وہاڑی چوک کیطرف جائیں گے ، اسی طرح وہاڑی چوک سے آنے والی ٹریفک بہاولپور بائی پاس سے مظفر گڑھ روڈ اور حسن سوالی سے ڈبل پھاٹک آجا سکے گی،11 بجے دن کے بعد LMQ روڈ ، پل موج دریا سے بطرف چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 9 سے بطرف پل موج دریا، MDA چوک تمام اطراف، رضا آباد پلی تمام اطراف سے بند رہے گا، اسی طرح پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر ایک سے غوث الاعظم روڈ ،10 محرم الحرام کو کینٹ صدر بازار صبح سے ہی بند رہے گا جبکہ11بجے دن کے بعد عزیزہوٹل چوک سے بطرف کینٹ چوک ، ڈیرہ اڈہ سے کینٹ چوک، KFC چوک سے SSP چوک ، ہائی کورٹ موڑ سے خان

پلازہ ، ایمپیریل چوک سے خان پلازہ، تمام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔

ملتان سے مزید