• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن

پشاور(نیوز ڈیسک)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر محمد کریم خان کی ہدایات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ چیف ٹریفک آفیسرپشاور نے محرم الحرام میں ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں پشاور کے مختلف شاہراہوں جس میں حیات آباد ، کوہاٹ روڈ،جی ٹی روڈ اور چارسدہ روڈپر ٹیمیں تشکیل دی اور کالے شیشے استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے جوانوں نے نویں محرم الحرام کے دن کالے شیشے استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں گاڑیوں کے شیشے صاف کئے اور قانون کے مطابق چالان کئے گئے ۔یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور اور اس کے گردنواح میں کالے شیشوں ،ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔
تازہ ترین