آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آرڈی اے ایریازکی آبادیوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ کے باعث شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ کی سرکاری چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، اتوار اور نویں محرم کو بھی عملہ ڈیوٹی پر موجود رہا ، دو دنوں میں جن جائیدادوں سے لاروا برآمد ہوا وہاں کے 17مالکان کیخلاف ایف آئی آ ر درج کروائی گئیں ، آرڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول حکام کے مطابق کوٹ جبی، ایئرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، گل بہار کالونی ، نواز کالونی اور آئیڈیل ہوم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالے سے صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث ان ایریاز کو فوکس کئے ہوئے ہیں ، جہاں پانی کھڑا ہے اس کی نکاسی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور یہاں کے مکینوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کیخلاف آگاہی مہم جاری ہے۔

اسلام آباد سے مزید