• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آئی ہے، دو ہفتے پہلے جتنا تناؤ تھا اس میں کمی آ گئی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ٹرمپ


امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر تنازع ہے، کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کے حوالے سے کسی سے مشاورت نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ ملاقات سے متعلق نائب صدر اور دیگر معاونین کے مشورے نظر انداز کرنے کی خبریں درست نہیں، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا۔

تازہ ترین