• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جانب سے عاشورہ جلوس کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ

کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے 10 محرم الحرام کے حوالے سے پہلی بار جلوس کی مانیٹرینگ کے لئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ڈی آئی فدا حسین کا کہنا ہے کہ 22 سو سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آئی ٹی فدا حسین مستوئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کی جانب سے 10 محرم الحرام کی سیکورٹی کے لئے پہلی بار ڈرون کیمرے متعارف کروائے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے 4 ڈرون کیمروں سے براہ راست نگرانی کی جاری ہے ۔

فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ کراچی میں 22 سو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کی مانیڑنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کی جارہی ہے ، جہاں سے مشکوک شخص کی اطلاع فوری افسران کو دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمرے سے چھتوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جبکہ شہر میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔

تازہ ترین